گردہ سکینڈل ، اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب

گردہ سکینڈل ، اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ نے گردہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکٹر التمش کے والد کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو 30 اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ درخواست گزار قمر الزمان کھرل کی طرف سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عسکری بینک نے ایف آئی اے کی ہدایت پر گردہ سکینڈل میں گرفتار ڈاکٹر التمش کے والد قمرالزمان کھرل کے 3اکاؤنٹ منجمد کر رکھے ہیں جبکہ درخواست گزار کا گردہ سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے گردہ سکینڈل کے ملزم ڈاکٹر التمش کے والد کے اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر منجمد کروائے ہیں ۔درخواست گزار حساس اداروں کا ملازم رہ چکا ہے اور عسکری بینک ڈیفنس فیز 6 برانچ کے اکاؤنٹ منجمد ہونے پر پنشن وصول نہیں کر پا رہا ،ملزم ڈاکٹر التمش کے والد کے 3بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کاحکم دیا جائے۔

 

مزید : علاقائی