رشوت میں ملوث پٹواری جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے سپرد

رشوت میں ملوث پٹواری جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے سپرد

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہریوں سے مبینہ طور پرلاکھوں روپے رشوت لینے کے مقدمہ میں ملوث پٹواری خورشید احمدکو2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم نے شہری سے فردیں بنانے کا ایک لاکھ روپے بطور رشوت وصول کیا،ملزم سے مذکورہ رقم برآمد کرنی ہے ۔ ملزم سے تفتیش اور برآمدگی کے لئے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے اسے تھانہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...