قتل میں ملوث ملزم کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع

قتل میں ملوث ملزم کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم بلال کے جسمانی ریمانڈ میں 2روزہ توسیع کرتے ہوئے تھانہ شاہدرہ پولیس کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کی تحقیقات مکمل کرنے کاحکم دے دیاہے۔ تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ آصف علی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ملزم جسمانی ریمانڈ کے دوران آلہ قتل برآمد کروانے کے لئے مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے ،ملزم سے آلہ قتل برآمد کرنے کے لئے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کی جائے۔

 

مزید : علاقائی