جعلی فیس بک اکاؤنٹ کی رجسٹریشن تفصیلات فراہم کرنے کاحکم

جعلی فیس بک اکاؤنٹ کی رجسٹریشن تفصیلات فراہم کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کو فیس بک پر لڑکی کی اصل تصاویر اپ لوڈ کرنے والے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ محمد ابرار کی درخواست پر ابتدائی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے جس کے مطابق نامعلوم ملزم نے فیس بک پر شہزادی کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا ہے اور فیس بک پر درخواست گزار کی بہن کو معاشرے میں بدنام کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر اس کی اصل تصاویر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -