2جعلی فیس بک اکاؤنٹس کی رجسٹریشن تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کا حکم

2جعلی فیس بک اکاؤنٹس کی رجسٹریشن تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک انتظامیہ کو لڑکی کو بدنام کرنے والے دو جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ اے جی آصف کی درخواست پر جعلی اکاؤنٹس کی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے اور نامعلوم ملزم نے فیس بک پر سیرافائن روز اور اوفیلا جاوید کے نام سے دو جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں جس سے درخواست گزار کی بیٹی کی تصاویر اپ لوڈ کر کے اسے معاشرے میں بدنام کیا جا رہا ہے ۔تفتیشی افسر نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصاویر اپ لوڈ کر کے انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہا ہے ،اصل ملزم کی نشاندہی کے لئے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...