تین روزہ پولیو مہم 19ستمبر کوشروع ہو گی،4452ٹیمیں تشکیل

تین روزہ پولیو مہم 19ستمبر کوشروع ہو گی،4452ٹیمیں تشکیل

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ڈاکٹر سعید، ڈی ڈی اوز ہیلتھ،عالمی ادارہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے بتایا کہ شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز 19ستمبر کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں 17لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 4452ٹیمیں پولیو مہم میں حصّہ لیں گی اور8372ورکرز مجموعی طور پر اس پولیومہم میں حصّہ لیں گے جبکہ انسداد پولیو مہم میں25موبائل ٹیمیں بھی حصّہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ زون کی سطح پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے اور پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔ ڈی سی لاہور سمیراحمد سید نے کہا کہ پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کے بعد ہر بچے کی انگلی پر لازمی مارک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی رسک یونین کونسلز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پولیو ماحولیاتی سیمپل منفی ہے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ تمام ڈی ڈی او ز ہیلتھ مائیکر و پلان پر عمل کر یں گے اور پولیو مہم میں حصّہ لینے والے تمام محکمے آپس میں رابطہ اور تعاون میں رہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1