ہزاروں ترقیاتی سکیمیں زیر التواء،شعیب صدیقی نے تحریک التواء جمع کراد ی

ہزاروں ترقیاتی سکیمیں زیر التواء،شعیب صدیقی نے تحریک التواء جمع کراد ی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں واٹر سپلائی کی 18830سکیموں کے 3 برسوں سے التوا کا شکار ہونے پر پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ئے کار جمع کرا دی ہے جس میں تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے نشاندہی کی ہے کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کی حکومت کیلئے فراہمی و نکاسی آب جیسا اہم ترین شعبہ کبھی بھی ترجیحات میں شامل نہیں رہا ان سکیموں کیلئے مختص 8ارب روپے کی خطیر رقم کو سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کر دیا گیا جبکہ راولپنڈی ،فیصل آباد ،ملتا ن،لیہ ، راجن پور سمیت اہم اضلاع میں واٹر اینڈ سینٹیشن کی18830سکیموں کیلئے رکھا جانے والے ترقیاتی بجٹ استعمال ہی نہیں کیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1