قیصر امین بٹ نے این اے 120میں بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

قیصر امین بٹ نے این اے 120میں بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے حلقہ این اے 120میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار محترمہ کلثوم نواز شریف کی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کردیا ۔
، اس خصوصی مہم میں این اے 120میں کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور مہم میں ووٹرزسے ملاقات کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اس انتخابی مہم کے دوران سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ این اے 120کی عوام قائد محترم میاں محمد نواز شریف سے بے حد محبت کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن کے اس دیرنہ حلقے سے محترمہ کلثوم نواز صاحبہ کی کامیابی یقینی ہے ۔