این اے 120کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں،ضیاء الدین انصاری

این اے 120کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں،ضیاء الدین انصاری

لاہور (پ ر)حلقہ این اے 120سے جماعت اسلامی کے نامزدا مید وار ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ این اے 120کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور ان کی نگاہیں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت پر ہیں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے یوسی 54میں ڈور ٹو دوڑ انتخابی مہم اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے 120کا مارکہ حکمرانوں کی نااہلی کے بعد ملک میں ایک بڑی تبدیلی کا سبب بنے گا ۔ تبدیلی کیلئے عوام کی نگاہیں جماعت اسلامی کی لیڈر شپ پر لگی ہوئیں ہیں ۔جماعت اسلامی ہی عوامی امید وں کا مرکز بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حلقے میں اپنی انتخابی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں ، سماجی ، فلاحی اور بااثر شخصیات کو اپنا ہم نواء بنانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کمیٹیڈ ہیں اور ان کا مورال بلند ہے ورکرز کی یہی یکسوئی ہمارے کامیابی کا سبب بنے گی ۔ہماری منظم کمپین نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ ہمارا ورکر ایک ایک ووٹر تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔بعد ازاں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی جرات مند قیادت چوروں ، ڈاکوؤں اور بے حیاؤں کا ہر جگہ پیچھا کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...