سیاسی یتیم انتخابی مہم چلانے کیلئے غیر جمہوری سہارے ڈھونڈ رہے ہیں،پرویز ملک

سیاسی یتیم انتخابی مہم چلانے کیلئے غیر جمہوری سہارے ڈھونڈ رہے ہیں،پرویز ملک

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ سیاسی یتیم اپنی انتخابی مہم چلانے کے لئے غیر جمہوری سہارے ڈھونڈرہے ہیں، اب کوئی فرشتہ آئے گا اور نہ ہی کوئی ان کے سیاسی جنازے کو کندھا دینے کے لئے آئے گا،پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے عزم اور جذبے کے ساتھ عوام ی خدمت کی ہے، اور عوام نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر اب بھی پورا اتریں گے ،معیشت کی مضبوطی کے لئے ہماری حکومت کی مخلصانہ کوششیں رنگ لائی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی مہر اشتیاق احمد، چوہدری شہباز ،میاں مرغوب احمد،رمضان صدیق بھٹی، بلال یٰسین، ماجد ظہور، یٰسین سوہل ،سید توصیف شاہ،گلزار گجر ،سیف کھوکھر،عامر خان، رانا احسن شرافت کرن ڈار،عائشہ جاویدسمیت سیکڑوں کارکن بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثونواز کی فتح نوشتہ دیوار ہے،مخالفین کی جتنی چاہیں سازشیں کر لیں اور ابھی سے دھاندلی کا رونا شروع کردیں عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے کیونکہ عوام انہیں پہچان چکے ہیں کہ دھوکے باز ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1