(ن) لیگ کو نااہلی کے بعد این اے 120میں ترقیاتی کام یاد آئے : یاسمین راشد

(ن) لیگ کو نااہلی کے بعد این اے 120میں ترقیاتی کام یاد آئے : یاسمین راشد

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد، حلقہ پی پی 140کے کمپین انچارج اعجاز احمدچوہدری، سینئر مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور نے دیگر پارٹی رہنما ؤں کے ہمراہ پارٹی رہنما چوہدری صفدر کی جانب سے6 فین روڑ یو سی 61میں بنائے گئے انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاح تقریب سے اعجازاحمد چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور چوہدری محمد سرور نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 120 میں نوازشریف کے نااہل ہو نے کی وجہ سے دوبارہ الیکشن ہو رہا ہے ، جمہوریت احتساب اور قانون کی حکمرانی کا نام ہے ، این اے 120میں دوبارہ الیکشن ہونے سے (ن) لیگ کو ترقیاتی کا م کروانے یاد آگے ہیں ، لوگ پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کررہے ہیں کہ حلقے میں ترقیاتی کام شروع کر دیے گے ہیں ۔رہنماؤں نے کہاکہ لیگی وزراء رات کے اندھیروں میں منہ چھپا کر این اے 120میں کمپین کر رہے ہیں الیکشن کمیشن نے اگر کارروائی نہیں کر نی توہمیں بھی اجازت دی جائے ،کسی عام شخص کے لیے بھی الیکشن لڑنا بھی آسان ہو نا چاہیے ، این اے 120میں تحریک انصاف کا مقابلہ شاہی خاندان سے ہے ، شاہی خاندان سب کو اپنا غلام سمجھتاہے ،یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا الیکشن ہے قوم کو فیصلہ کر نا ہو گا کہ وہ چوروں کے ساتھ نہیں ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1