پیپلزپارٹی (ورکرز)کے انتخابی دفتر کا افتتاح آج ہو گا

پیپلزپارٹی (ورکرز)کے انتخابی دفتر کا افتتاح آج ہو گا

لاہور(نمائندہ خصوصی)محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان اورپیپلزپارٹی (ورکرز)کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی آج سہ پہر چار بجے پنجاب سول سول سیکرٹریٹ ( بابا گراؤنڈ سے متصل )نیلی بار موڑ کے قریب این اے 120میں پارٹی کے مرکزی انتخابی دفتر کاافتتاح کریں گے۔ ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی اس موقع پر کارکنوں سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ اس حلقے سے ساجدہ میر پیپلزپارٹی (ورکرز ) کی امیدوار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...