این اے 120کا پورا حلقہ مسائل کی وجہ سے تنگ ہے،فیصل میر

این اے 120کا پورا حلقہ مسائل کی وجہ سے تنگ ہے،فیصل میر

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120سے نامزد امیدوار فیصل میر نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں اپنے حلقہ انتخاب امین پارک کا دورہ کیا اس موقع پر حلقہ کے ووٹرز نے ان کے سامنے (ن) لیگی حکومت کی شکایات کے انبار لگا دئیے اور (ن) لیگی حکومت کے خلاف دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں کی یہ حالت ہے کہ خدا نخواستہ کسی کی موت ہو جائے تو ہم اس کی میت کو گلی میں نہیں رکھ سکتے ہیں ہر وقت گٹر ابلتے رہتے ہیں اور پینے کے پانی میں بھی سیوریج مکس ہو کر آتا ہے صفائی ستھرائی کا بھی کوئی نظام نہیں ہے حلقہ کے ووٹرز کا کہنا تھا کہ ان سے زبردستی (ن) لیگ والے ووٹ تو لے جاتے ہیں لیکن پلٹ کر ان کی طرف بھی نہیں دیکھتے ہیں حلقہ کے عوام کو یہاں سے وزیراعظم بننے والے نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا اور اس کے اوپر بھی ڈھٹائی کی یہ بات ہے کہ انہوں نے پھر اپنی بیگم کو یہاں سے ہی الیکشن لڑنے کے لئے بھیج دیا ہے حالانکہ میاں نواز شریف کو تو اس حلقہ کے عوام کی حالت نہ بدلنے پر معافی مانگنی چاہئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ میں اس حلقہ کے جس بھی گلی اور محلے میں جاتا ہوں تو وہاں پر مجھے اسی قسم کی شکایات کی جاتی ہیں کہ (ن) لیگ ہم سے ووٹ تو ہر سال لیکر چلی جاتی ہے لیکن اس کے بعد وہ اس حلقہ میں آنا اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں جو اس حلقہ کے عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...