وسائل کے باوجود (ن) لیگ شکست سے دوچار ہو گی،صفدر بٹ

وسائل کے باوجود (ن) لیگ شکست سے دوچار ہو گی،صفدر بٹ

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء صفدر بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام سر کاری ادارے اور مشینری این اے 120میں استعمال کر کے بھی ن لیگ بری شکست سے دوچار ہو گی جبکہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں کی اس حوالے سے خاموشی لمحہ فکریہ اور معنی خیز ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضمنی انتخابات تک حلقہ این اے 120فوج کے سپرد کیا جائے تاکہ ن لیگی غنڈوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ڈرانے اور دھماکانے کا سلسلہ ختم ہو سکے ۔صفدر بٹ نے کہا کہ حلقے میں ن لیگ کے حواری شہریوں کے گھروں میں گھس کر یاسمین راشد کو ووٹ نہ دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں انتخابات قریب آتے ہی ن لیگ کے درباریوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ۔تحریک انصاف کلثوم نواز کو ووٹ نہ دے کر اس بات کا عہد کر ے گے کہ اس ملک میں حقیقی تبدیلی لانی ہے جس کے لیے عمران خان کا ساتھ نہایت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے ضمنی انتخابات فوج اپنی نگرانی میں کروائے تاکہ یاسمین راشد جیت کر عوام کے مسائل حل کر نے میں مثبت کردار ادا کر سکے۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 1