البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں جشن آزادی تقریب
لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، باغبانپورہ میں ماہِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 70 ویں جشنِ آزادی کی تقریب میں سبز ہلالی پرچم لہرا یا گیا جبکہ بوائز سکاؤٹس نے پریڈ کا بھی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر طلباء نے مملکتِ خدادادکے حصول و مقاصدکے موضوع پر تقاریر پیش کیں۔ پروقار اختتامی تقریب میں طلباء نے خوبصورت انداز میں ملی نغمے بھی پیش کئے۔سرگرمی کے دوران البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے سکول کے بچوں کو صفائی کی اہمیت اور اس کے مثبت نتائج کے حوالے سے لیکچربھی دیا۔ سینئر منیجر آپریشنز البیراک محموت اوزتنچ نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔