عید کے موقع پر پنشن ڈبل کی جائے،حاجی خلیل الرحمن
لاہور (کامرس رپورٹر) نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی خلیل الرحمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ عید کے موقع پر نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کو ڈبل کر کے دعائیں لیں ۔آج یہاں منگل روز جاری کر دہ بیان میں ایسوسی ایشن کے سرپرست نے کہا ہے کہ 5200 سوروپے میں کسی ریٹائرد ملازم کا مہینہ گزارنا نہ ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مرحوم طبقات کا بہت خیال رکھتے ہیں تاہم نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین اُن کی نظروں سے اوجل ہیں حالانکہ عدلیہ بھی پنشن کو بہت کم قراردے کر اُس میں بہتری کی تاکید کر چکی ہے اس لیے حاجی خلیل الرحمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے دردمندانہ اپیل ہے کہ پنشن کو فو ری طو ر پر ڈبل کیا ۔