وکلاء برادری نے سابق وزیر اعظم کا پراپیگنڈا مسترد کر دیا،اشرف بھٹی

وکلاء برادری نے سابق وزیر اعظم کا پراپیگنڈا مسترد کر دیا،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایوان وزیراعظم سے محرومی نے میاں نواز شریف کو حواس باختہ کردیا ہے قوم کے بعد اب وکلاء برادری نے بھی سابق وزیر اعظم کا جھوٹا پراپیگنڈا مسترد کردیا ہے وکلاء نے کنونشن سے اظہار لاتعلقی کرکے ملکی آئین سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو سجھ لینا چاہیے کہ سرکاری اخراجات پر لائے جانے والے پٹواریوں اور حواریوں کو وکلاء کی یونیفارم پہناکر حمایت میں نعرے لگوانے سے عوام کی رائے تبدیل نہیں کی جاسکتی عوام جانتے ہیں کہ ملکی وسائل کی لوٹ مارکرنے والوں کی ملکی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں رہی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...