حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو گئی،عابد صدیقی

حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو گئی،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے گھریلو ملازمین کو مالکان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے مناسب قانون ہونے کے باوجود پنجاب حکومت اُس پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے۔
نظر آتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکومت کی گڈ گورننس صرف میڈیا پر نظر آتی ہے زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہے۔ عوام بھوک اور افلاس کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ بیروزگاری کے فتنے نے نوجوانوں کر جرائم پیشہ بنا دیا ہے۔ ڈکیتی، راہزنی اور چوریوں سے بچنے کے لئے لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہوئی ہے عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔