پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہور ہا ہے،مہرین انور راجہ
لاہور(سٹی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی غیر معمولی مقبولیت کی وجہ سے دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عوام اس جماعت کے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ملک و قوم کے لئے قربانیاں دی ہیں ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی کے لئے اقدا مات کئے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ عوام اس جماعت پر گہرا اعتماد کرتے ہیں