مویشی منڈیوں میں جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے جاری

مویشی منڈیوں میں جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے جاری

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور کے تیرہ انٹری پوائنٹس اور سات عارضی مویشی منڈیوں میں جانور وں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے سپرے کیا جا رہا ہے تا کہ کانگو وائرس شہریوں کو متاثر نہ کر سکے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک لاہور نے 70ملازمین کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے جانوروں کو سپرے کرنے پر معمور کیاہے۔

اور یہ 70ملازمین 20ٹیموں میں لاہور کے تیرہ انٹری پوائنٹس اور سات منڈیوں میں موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جانوروں اور ان کے باڑوں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ لائیو سٹاک سے سپرے کروائیں جلد تبدیل کریں اور ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھو لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...