عیدالاضحی اور دوسرے تہواروں پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،پروفیسر غیاث النبی

عیدالاضحی اور دوسرے تہواروں پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،پروفیسر غیاث ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب نے میڈیکل کے طلبا و طالبات سے کہا کہ وہ عید الضحی کے معاملات کو اپنی تعلیم کے علاوہ اسے معاشرتی پہلو کے طور پر بھی لیں اور اپنے حلقہ احباب میں ان معلومات کو ضرور پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ آگاہی بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ اگر ہم اپنے اردگرد صفائی رکھیں گے تو ہمیں بیماریاں نہیں لگیں گی ۔انہوں نے کہا کہ صفائی مہم میں حصہ لینے والا عملہ بھی برابر کا شہری ہے انہیں بھی انفیکشن اور بیماری سے بچنے کیلئے زیادہ حفاظت کرنی چاہیے اسی طرح بچوں اور خواتین کو بھی حفظان صحت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا ہو گا۔
رکھتے ہوئے عید الضحیٰ کو منانا چاہیے اور قربانی کرنے سے لے کر آلائشوں کو تلف کرنے تک ہر مرحلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتنی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید قرباں اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا کہ خوشی کا یہ تہوار ہم سے بہت سے ذمہ داریوں کابھی تقاضہ کرتا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ عید الضحیٰ پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بیماریوں سے بچا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم اس عید کے فلسفے کو سمجھتے اور اس پر عمل کرتے ہوئے اپنے عزیز و اقارب اور مستحقین میں زیادہ سے زیادہ گوشت تقسیم کر دیں ۔