ہمدرد شوریٰ کا اہم اجلاس آج ہو گا

ہمدرد شوریٰ کا اہم اجلاس آج ہو گا

لاہور(لیڈی رپورٹر)’’پاکستان میں صحت کے مسائل عوام کے حقوق اور حکومت کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد لاہور کا اجلاس آج بروز بدھ شام پانچ بجے ہمدرد مرکز غازی علم دین شہید (لِٹن ) روڈ پر منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس میں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب پروفیسر ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری خصوصی طور پر شریک ہوں گے جبکہ بشریٰ رحمن ، ابصارعبدالعلی،جنرل(ر)راحت لطیف، بریگیڈیر (ر) حامد سعید اختر، جسٹس(ر)ناصرہ اقبال،احمد اویس ،طارق اسماعیل ساگر،تاثیر مصطفی،ڈاکٹر اسلم ڈوگر،میجر (ر)خالد نصر، برگیڈیئر(ر)اشفاق احمد، ڈاکٹر اے آر چوہدری، پروفیسر نصیر اے چوہدری، شائستہ ایس حسن،رانا امیر احمد خان ، سید احمد حسن و دیگر بھی شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1