ضمنی الیکشن کرپشن کے خلافریفرنڈم ثابت ہو گا،فرخ جاوید مون

ضمنی الیکشن کرپشن کے خلافریفرنڈم ثابت ہو گا،فرخ جاوید مون

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ سٹیشن کے اندراورباہر پاک فوج کے جوان تعینات کرنے کے فیصلے نے شریف برادران ،(ن) لیگ کے درباریوں اور ان کی دھاندلی کی ماہرٹیم کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے این اے 120میں ، وزرا ء سرکاری پروٹوکول کے ساتھ دن رات کو حلقہ میں کیمپین کر رہے ہیں الیکشن کمیشن کو کچھ نظر نہیں آ رہا ترقیاتی کام بھی ہو رہے ہیں۔

لیکن کوئی ٹونس لینے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازکیسے چیف منسٹر ہاؤس میں اجلاس کر رہی ہے حلقہ میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...