لارڈ میئر کا تعاون ، قبرستان شہداء جلو موڑ کاکام شروع کرا دیا ،راشد کرامت
لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر مین یو نین کو نسل 182 راشد کرا مت بٹ کا کہنا ہے کہ میئر لا ہور کر نل (ر) مبشر کی ذاتی دلچسپی کی و جہ سے ’’قبرستا ن شہدا جلو موڑ ‘‘ کا تعمیرا تی کام شروع کر دیا گیا ہے تقر یبا 20 لا کھ کی گرانٹ میئر کی جانب سے مختص کی گئی ہے۔ڈیا ل خا ندان ،گھر کی خا ندان ، اعوان فیملیو ں کے سیا سی مر کز میں راشد کرا مت بٹ واحد چیئر مین ہے جو کہ ان پرا نے سیا سی گھرانوں کی سیا ست کو ختم کر کے عوا می طاقت سے چیئر مین بنا ہے،اپنی مدد آپ کے تحت اب تک بے شمار فلا حی کا م کروا چکا ہوں جن میں بیوہ اور یتیم بچوں میں وظا ئف اور سلا ئی مشینوں کی تقسیم جا ری ہے ،میٹرک میں ٹا پ کر نے والی بچی ارم ریا ض کو بھی نقد انعا م دیا گیا ہے ۔میئر کی جانب سے دیئے جا نے والی سٹریٹ لا ئٹ لگا ئی جا چکی ہیں مذید لا ئٹوں کی ضررورت ہے اور فلٹریشن پلا نٹ کو بھی ہنگا می بنیا دوں پر چا لو کروا یا جا ئے تا کہ عوام کے اس مسئلہ کو فوری حل کیا جا ئے ۔ انہوں نے ’’پا کستان ‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ میر ی یو نین کو نسل کو پاکستان اور انڈیا کے گیٹ کے سنگم پر واقع ہو نے کہ وجہ سے انٹر نیشنل حیثیت حا صل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علا قہ میں بے شما ر عوا می مسا ئل ہیں جس میں سب سے بنیا دی مسئلہ پینے کے صا ف پا نی کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب دیہا تی لو گو ں پر مشتمل اس یو نین کو نسل میں ایک بھی فلٹریشن پلا نٹ موجو د نہیں ،چار ماہ پہلے لگا یا جا نے والا فلٹریشن پلا نٹ سیا سی عنا د کی و جہ سے ابھی تک چا لو نہیں کیا گیا ہے۔پینے کا صاف پا نی نہ ہو نے کی و جہ سے بچو ں میں ہڈیو ں کی بیما ریاں پھیلنے لگیں ۔