پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا میوہسپتال میں ہنگامی اجلاس

پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا میوہسپتال میں ہنگامی اجلاس

لاہور(پ ر)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور کا میوہسپتال لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں نے شرکت کی جس میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف کے صدر پر ہونے والی ایف آئی آر پر مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ12 ستمبرکو لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے سیکرٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔عہدیدران نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کافی دفعہ سیکرٹری صحت کو بتا چکے ہیں لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تقریباً ایک ماہ پہلے سیکرٹری صحت کے کہنے پر ڈاکٹر زاہد پرویز نے پیرا میڈیکل اور انتظامیہ کے درمیان مفاہمت بھی کروانی تھی ۔ اجلاس میں میوہسپتال سے تنویر بھٹی، رانا تنویر،منیر عمر، چوہدری مجید، راشد، عمرا ن گجر، شوکت شاہ، عدنان، عامر، قاسم ، فرحان خان، ارشد محمود، محمد طاہر، راشد علی، ناصر اقبال ، منیر احمد، وقار عباسی، عمر خان، لالہ جبار ، حامد کھوکھر، کاشف الدین بٹ، شیراز بٹ س، رضوان اعجاز، مرزا قاسم، وحید گجر، غلام مصطفی ، انوار خان، محمد عثمان، محمد اقبال، محمد ارشد بٹ، صدر پیرا میڈیکل سٹاف و متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4