شالامار لنک روڈ پر تجاوزات کے خلاف مہم تیزکرنا خوش آئندہے،محمد اکرم

شالامار لنک روڈ پر تجاوزات کے خلاف مہم تیزکرنا خوش آئندہے،محمد اکرم

لاہور(پ ر)شالاما ر لنک روڈ کے تاجر رہنما حاجی محمد اکر م نے کہا ہے کہ سی ٹی او رائے اعجازاورایس پی کی ہدایت پر انچارج ٹریفک سیکٹرمغلپورہ انسپکٹر خالد نواز خان کا شالامار لنک روڈ پر تجاوزات کے خلاف مہم تیزکرنا خوش آئندہے۔ لنک روڈ کے تاجر راہنما حاجی محمد اکرم نے کہاکہ جس سے راہ گیروں اور مقامی تاجر برادری کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ مقامی تاجر یونین نے سی ٹی او کے اس اقدام کواور متعلقہ انسپکٹر مغل پورہ کو بہت سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص اخلافی طور پر فٹ پاتھ یا مین روڈ کلیئر نہیں کرتے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جاتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...