محمد اکرم قلندری کیلئے 2017ء کا’’بہترین پنجابی شاعر‘‘ ایوارڈ
لاہور(پ ر) حلقہ موج لاہور کی جانب سے ناصر باغ چوپال میں استاد محمد یوسف موج کی اٹھائیسویں برسی منائی گئی۔ برسی کے موقع پر حلقہ موج کی جانب سے محمد اکرم قلندری کو 2017ء کا ’’بہترین پنجابی شاعر‘‘ ایوارڈ دیا گیا اور دستار بندی بھی کی گئی۔ محمد اکرم قلندری بارہ کتابوں کے مصنف ہیں جن میں سے پانچ کتابیں طیبہ دیاں گلیاں، سوہنی سرکار، جمالِ مصطفےٰ، ٹلہ جوگیاں اور سجرے پھُل شائع ہو چکی ہیں۔ محمد اکرم قلندری کو بہترین پنجابی شاعر ایوارڈ ملنے پر سید زاہد بخاری نے کہا کہ اکرم قلندری واقعی پنجابی کے بڑے منجھے ہوئے قادر الکلام شاعر ہیں ۔
اور وہ پنجابی ادب کی تقریباً چار دہائیوں سے خدمت کررہے ہیں۔ حلقہ موج نے ان کو ایوارڈ دے جو پذیرائی کی ہے وہ قابلِ قدر ہے۔