نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام دنیا کو یکجہتی کا پیغام دینے کیلئے آج ریلی نکالی جائے گی

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام دنیا کو یکجہتی کا پیغام دینے کیلئے آج ریلی ...

لاہور(پ ر)پاکستان کی نظریاتی حدود کے تحفظ کا شعور بیدار کرنے اور دنیا کو یکجہتی کا پیغام دینے کیلئے آج 2بجے دوپہر فیصل چوک سے لاہور پریس کلب تک ’’خوددار پاکستان ریلی‘‘ منعقد کی جا رہی ہے۔ ریلی میں سیاسی جماعتوں ، مذہبی و تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائدہ وفود شرکت کریں گے۔ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی توہین آمیزامریکی رویے کیخلاف منعقد ہونیوالی اس ریلی میں شرکت کرکے باوقار پاکستانی ہونے کا عملی مظاہرہ کریں۔اس ریلی کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...