حکمرانوں کو ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے آئین میں ترامیم کی اجازت نہیں دیں گے،شیخ عرفان
لاہور ( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ محمد عرفان نے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو (ن) لیگی قیادت نیب سے کیوں بھاگ رہی ہے انصاف اور انقلاب کے جھوٹے نعرے لگانیوالوں کا اصل چہرہ قوم دیکھ رہی ہے ‘(ن) لیگ کر پشن روکنے نہیں صرف کر پشن کر نے اور اپنے بچاؤ کیلئے سنجیدہ ہے ‘ حکمرانوں کو ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی صورت آئین میں ترامیم کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی قیادت قومی اداروں کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نے میں مصروف ہیں مگر ہم انکی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے اور ملک میں سپر یم کورٹ اور افواج پاکستان سمیت تمام اداروں کا تحفظ اور دفاع کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ کی وجہ سے (ن) لیگ کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔
اس لیے اب جو بھی جماعت (ن) لیگ سے ہاتھ ملائے گی قوم اس کو بھی حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مارمیں برابر کی شر یک سمجھے گی اور ایسی کر نیوالی سیاسی جماعت کو بھی عوام مسترد کر دیں گے ۔