مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے استصواب رائے ایک تسلیم شدہ جمہوری فارہمولہ ہے‘سیدعلی گیلانی

مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے استصواب رائے ایک تسلیم شدہ جمہوری فارہمولہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے حریت کانفرنس کے ٹھوس موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مسئلے کے پْرامن حل کے لیے استصواب رائے ایک تسلیم شدہ جمہوری فارمولہ ہے،سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حریت کانفرنس کے ٹھوس موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے پُرامن تصفیے کے لیے استصواب رائے ایک تسلیم شدہ جمہوری فارمولہ ہے۔ پاکستان اورکشمیر کے عوام کی غالب اکثریت اس فارمولے کو تسلیم کرتی ہے، جبکہ بھارت اُن تمام وعدوں سے مکر رہا ہے جو اس نے اقوامِ متحدہ کے ذمہ دار ادارے کے سامنے کشمیریوں سے کئے تھے۔ بھارت کی اس وعدہ خلافی کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر امن عالم کے لیے ایک سنگین خطرہ بنا ہوا ہے۔


انہوں نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے حریت رہنماؤں الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین اور نعیم احمد خان کا مزید 20دنوں کے لیے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرنااور لبریشن فرنٹ کے رہنما نور محمد کلوال اور اپنے دو فرزندوں ڈاکٹر نعیم گیلانی اور ڈاکٹر نسیم گیلانی کی این آئی اے ہیڈ کوارٹرز نئی دلی میں حاضری اور ان کی تفتیش میں طول دینے کی ظالمانہ کارروائیوں کا مقصد حریت پسند قیادت کو اپنے موقف میں نرمی لانے کے لیے خاطرخواہ دباؤ بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این آئی اے اور بھارتی حکومت تحریک آزادی کشمیر اور حریت قیادت کو بدنام کرنے کی اپنی مذموم مہم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی اور نہ ہی ان حربوں سے جموں و کشمیر کے عوام اور حریت پسند قیادت کومرعوب کیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرے ۔
اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اس کے پائیدارحل کیلئے عملی اقدامات کرے تاکہ جنوبی ایشیا کے خطے کے ڈیڑھ ارب سے زائد افرادکو کسی مہیب ایٹمی جنگ کے خطرے سے نجات دلائی جاسکے۔ حریت چیئرمین نے پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال ایک خونین جنگ کا منظر پیش کررہی ہے، جس میں سب سے زیادہ مصائب ومشکلات کا سامنا کشمیر ی عوام کو کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ بھارت فوجی طاقت کے بل پرکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنا چاہتا ہے اسی لئے اس کے فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے ۔سید علی گیلانی نے اقوامِ عالم سے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس دیرینہ تنازعے کے حل کے لیے کشمیر ی عوام بے مثال قربانیاں

مزید :

عالمی منظر -