مقبوضہ بیت المقدس ،17سالہ فلسطینی لڑکے کو اسرائیلی حکام نے ڈیڑھ سال قید کے بعد رہا کردیا

مقبوضہ بیت المقدس ،17سالہ فلسطینی لڑکے کو اسرائیلی حکام نے ڈیڑھ سال قید کے ...

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 17سالہ فلسطینی لڑکے کو اسرائیلی حکام نے ڈیڑھ سال قید کے بعد رہا کردیا۔اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کے 17 سالہ عبداللہ ابو سبیتان کی رہائی گزشتہ روز عمل میں لائی گئی۔ابو سبیتان کو اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس کی الطورکالونی سے مارچ 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔اس پر اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے 18 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید : عالمی منظر