جمہوریت کے نام پر سیاستدان عوام کو اپنا غلام بنا چکے ہیں،غلام غباس

جمہوریت کے نام پر سیاستدان عوام کو اپنا غلام بنا چکے ہیں،غلام غباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )اسلامی تحریک طلباء پاکستان کے قائدین غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر ،جنرل سیکرٹری ذکی الدین ،نائب صدر عبدالغفار،ڈپٹی سیکرٹری محمد عمران خان ،ترجمان محمد عدنان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر پاکستان کے سیاستدان عوام کو اپنا غلام بنا چکے ہیں ،ذاتی مفادات کی خاطر عوامی مفادات کا قتل عام ہو رہا ہے کہالیکشن مہم کے دوران ووٹر سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے جھوٹے وعدے کئے جاتے ہیں الیکشن کے دنوں میں ہی ووٹر کی عزت ہوتی ہے بعد میں ان سے ملنا ناممکن ہوتا ہے ،عوام جمہوری سیاستدانوں کے دھوکہ میں مزید نہ آئیں ۔اسلامی نظام کیلئے پرامن،منظم جدوجہد کریں۔
، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن پر خصوصی تبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کیلئے میدان عمل میں اتریں اور سیکولر قوتوں کا مقابلہ کریں اسلامی تحریک طلباء کے قائدین کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام جمہوریت ناکام ہوچکا ،پاکستان کا مقدر اسلامی نظام ہے اسلامی نظام کیلئے طلباء قیادت کو فرقہ پرستی سے بالا طاق ہو کرآگئے آکر اسلام کا نعرہ بلند کرنا ہوگا،علاوہ ازیں اسلامی تحریک طلباء کے قائدین نے معروف ماہر تعلیم ادیب جادوانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے فروغ علم کے لئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں ،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا