علامہ مفتی جعفر حسین کی 34 ویں برسی کے موقع پرتقریب

علامہ مفتی جعفر حسین کی 34 ویں برسی کے موقع پرتقریب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے تنظیم کے مرکزی دفتر لاہور میں علامہ مرحوم مفتی جعفر حسین کی 34 ویں برسی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی جعفر حسین کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، مفتی جعفر حسین نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ محسنین ملت کے افکار و کردار کو زندہ رکھا ہے۔

اور ان کی یاد آوری کیلئے ان کے ایام کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، مفتی جعفر حسین نے اپنے منصب کے احساس کے تحت ملک بھر میں دورہ جات کر کے ملت کو سازش سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمارے کچھ جداگانہ حقوق بھی ہیں، آپ کی شب و روز کی محنت رنگ لائی اور اس طرح ملت کے اندر اجتمائی شعور اور بیداری کی لہر پیدا ہوئی، مرحوم مفتی جعفر حسین نے اپنی دوراندیشی اور تیز بین نگاہوں سے پاکستان کی تاریخ سے منوایا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی نظریئے پر قائم ہوئی ہے۔ شیعہ قوم اس ملک کا اہم حصہ ہے جس نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس وقت اپنے ملک کے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔مفتی جعفر حسین مرحوم کی استعمار دشمنی ،سادگی ،نوجوانوں سے محبت ،بابصیرت شخصیت و قیادت آج کی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...