دنیا بھر میں جھوٹی خبریں تکلیف دہ صورت اختیار کرتی جا رہی ہیں‘ یواِچیروتاتیؤا

دنیا بھر میں جھوٹی خبریں تکلیف دہ صورت اختیار کرتی جا رہی ہیں‘ ...

ٹوکیو (این این آئی) غیرمنافع بخش تنظیم آئی ایشیا کے مدیرِ اعلیٰ یواِچیروتاتیؤا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جھوٹی خبریں تکلیف دہ صورت اختیار کرتی جا رہی ہیں جن کے تدارک کے لئے جاپان اقدامات کر رہا ہے ۔ حقائق کی چھان بین کی جاپان میں شروعات کی جارہی ہیں جس کے بعد اس کا دائرہ کارمزید وسیع کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جولائی میں تین افراد کے خلاف مشہور جاپانی اداکار توشی یْوکی نیشیدا کے متعلق انٹرنیٹ پر جھوٹی معلومات پھیلانے کے شبہ پر قانونی کارروائی کی گئی۔ ان پر شبہ تھا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر ایسی معلومات شائع کیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مذکورہ اداکار نے غیرقانونی ادویات استعمال کی ہیں اور لوگوں سے بدتمیزی کی۔اس واقعہ نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔ انھوں نے کہا کہ جاپان میں حقائق کی چھان بین کی تنظیم جون میں قائم کی گئی۔ اسکا نام فیکٹ اِنیشی ایٹیو جاپان اور مخفف ایف آئی جے ہے۔ اسکے بانی ارکان میں وکلاء ، محققین اور مبصروں سمیت صحافی بھی شامل ہیں۔یہ ارکان حقائق کی چھان بین کے عمل کے قواعد وضع کر رہے ہیں۔ جن کے مطابق چھان بین کی جائے گی کہ جھوٹی اور پراپیگنڈا پرمبنی معلومات کو روکنے کے لئے کس طرح کے معیارات استعمال کیے جائیں گے اور چھان بین کے نتائج کس شکل میں عوام کے سامنے لائے جائیں۔اسکے علاوہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، مثلاً فِلٹرنگ ٹْول، جو اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے۔

اے آئی مختلف بیانات کا جائزہ لیکر اْن حصوں کی نشاندہی کر سکتا ہے جن کے حقائق کی چھان بین کی ضرورت پڑ سکتی ہو۔ تحقیقاتی رپورٹنگ کرنے والی غیرمنافع بخش تنظیم آئی ایشیا کے مدیرِ اعلی کا کہنا ہے کہ حقائق کی چھان بین کی جاپان میں شروعات کی جارہی ہیں جس کے بعد اس کا دائرہ کارمزید وسیع کیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...