َتھیلیسیمیا ،ہیمو فیلیا اور کینسرمیں مبتلا بچوں اور والدین کیلئے فری کیمپ

َتھیلیسیمیا ،ہیمو فیلیا اور کینسرمیں مبتلا بچوں اور والدین کیلئے فری کیمپ

لاہور( پ ر ) تھَیلیسیمیا ،ہیمو فیلیا اور کینسرمیں مبتلا بچوں اور ان کے والدین کے لئے سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام علامہ اقبال روڈ پر فری کیمپ لگایا گیا۔کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ اور ادویات کی فری فراہمی سمیت کھانے پینے کا بندو بست کیا گیا تھا ۔فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر غلام یاسین نے کیمپ میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال چھ ہزار بچے پیدائشی طور پر مرض میں مبتلا ہو تے ہیں جبکہ ایک کروڑ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں ۔تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی پید ائش سے پہلے تشخیص ہو سکتی ہے ، تھیلیسیمیا کے علاج کے بعد بچوں کو نئی زندگی مل سکتی ہے اور ایسے بچے دوبارہ تعلیم اور کھیل کود میں حصہ لے سکتے ہیں اور ان کا معیار زندگی بلند ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں ملک بھر سے مریض سال ہا سال سے استفادہ کے لئے آرہے ہیں۔

جن کے لئے مزیدمناسب انتظامات کے لئے ضرورت ہے تاکہ ان بیماریوں میں مبتلا بچوں کو بہتر طریقے سے علاج کی سہو لیات فراہم کی جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اب تک چند ایک ذاتی دوستوں کے تعاون سے اس سلسلہ کو جاری رکھا ہوا ہے جس میں بے شمار مصائب کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اس سلسلہ میں مخیر حضرات، حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ مالی تعاون کرکے ان بچوں کی زندگیاں بچانے میں تعاون کریں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتا یا کہ ہمارے پاس ملک بھر کے دوردراز علاقوں سے غریب مریض آتے ہیں جن کے پاس علاج کے لئے وسائل نہیں ہوتے مناسب علاج کے لئے اس سلسلہ میں ضروری ٹیسٹوں کے لئے لیبارٹری کی اشد ضرورت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...