پاکستانی دلہن نے دولہے سے منہ دکھائی میں دنبہ مانگ لیا

پاکستانی دلہن نے دولہے سے منہ دکھائی میں دنبہ مانگ لیا

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کا موقع ہر کوئی یادگار بناناچاہتاہے اور اس کیلئے طرح طرح کے جتن بھی کیے جاتے ہیں لیکن سیالکوٹ کی دلہن نے منہ دکھائی میں دولہا سے ایسا مطالبہ کردیا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی یہ شادی یادگار بن گئی اور دولہا میاں کو دلہنیا سمیت آدھی رات کو بکرامنڈی جانا پڑگیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ روڈ گوجرانوالہ کے رہائشی شکیل احمد کی سیالکوٹ کی رہائشی سونیا سے شادی ہوئی تو دلہن نے گھر پہنچنے پر اس وقت دولہا کو حیران کردیا جب اس نے منہ دکھائی میں زیورات اور پیسوں کی بجائے قربانی کے لئے دنبہ مانگ لیا اور وہ بھی اپنی پسند کا تو پھر کیا ہوا ،دولہا اپنی دلہن کی فرمائش پوری کرنے آدھی رات کو بکر منڈی پہنچ گیا۔ایک دنبہ پسند کرنے کے بعد بیوپاری نے ستر ہزار روپے مانگے لیکن کچھ لے دے کر کے 40ہزار روپے میں سودا طے پاگیا ، دونوں میاں بیوی نے دنبے کوسجی سنوری گاڑی میں ڈالا اورواپس گھر کا رخ کرلیا، دلہن کا کہناتھاکہ اس نے یہ شادی کا تحفہ لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4