مقبوضہ کشمیر : باشولی ہائی وے پر گو انڈیا گو بیک سمیت بھارت مخالف نعرے تحریر کردئے گئے

مقبوضہ کشمیر : باشولی ہائی وے پر گو انڈیا گو بیک سمیت بھارت مخالف نعرے تحریر ...

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیرکے ضلع کٹھوعہ میں بانی باشولی ہائی وے پرلوگوں نے گو انڈیا گو بیک سمیت بھارت مخالف نعرے تحریر کئے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کشمیریوں نے ہائی وے پر متعدد جگہ پر بھارت مخالف نعرے تحریر کئے ۔ اطلاعات کے مطابق لوگوں نے شاہراہ پر متعدد مقامات پر گو انڈیا گو بیک سمیت بھارت مخالف نعرے تحریر کئے ۔ عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی پولیس نے موقع پر جاکر تحریر کئے گئے ان نعروں کو مٹانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے ۔

مزید : عالمی منظر