سعودی عرب کی حج خدمات قابل تعریف ہیں، روس

سعودی عرب کی حج خدمات قابل تعریف ہیں، روس

جدہ (اے پی پی) روس کی سینیٹ کے ڈپٹی سپیکر اور روسی صدر کے مشیر الیاس اونوف نے کہاہے کہ سعودی عرب کی حج خدمات قابل تعریف ہیں۔العریبہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے دورہ کے موقع پر جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روس کی سینیٹ کے ڈپٹی سپیکر اور روسی صدر کے مشیر الیاس اونوف نے کہاہے کہ سعودی حکومت مشاعر مقدسہ اور حرمین شریفین میں تعمیراتی منصوبے اور نظم و ضبط پیدا کرنے کی شاندار کوشش اور حجاج کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔ الیاس اونوف نے کہاہے کہ حجاج کو جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے اسے اخلاص اور ایثار کے ساتھ مہیا کی جاتی ہے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا روسی حاجیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

روسی صدر کے مشیر نے کہا کہ روسی حاجیوں کو گزشتہ 15برس کے دوران سعودی عہدیداروں نے شاندار مراعات دی ہیں۔تب سے اب تک 3لاکھ روسی عازمین حج کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج سہولتوں کی بدولت ہی فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...