چین میں لینڈ سلائیڈنگ 32 افراد لاپتہ ہو گئے

چین میں لینڈ سلائیڈنگ 32 افراد لاپتہ ہو گئے

بیجنگ (اے پی پی) چین میں مٹی کے تودے گرنے سے 32 افراد لاپتہ ہو گئے۔چین کے سرکاری اخبار کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے گوئے جَو کے شہر بیجی کے ایک قصبے میں مٹی کے تودے گرنے سے 32 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاپتہ افراد میں سے 3 افراد کی نعشیں برآمد کر لی گئیں جبکہ 7 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تودے میں دب جانے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ چین میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات اکثر و بیشتر رونما ہوتے رہتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر