برطانیہ کے علاقے ناٹنگ ہل میں میلے کے شرکا ء پرتیزاب سے حملہ ‘3افراد زخمی

برطانیہ کے علاقے ناٹنگ ہل میں میلے کے شرکا ء پرتیزاب سے حملہ ‘3افراد زخمی

لندن (این این آئی)برطانیہ کے علاقے ناٹنگ ہل میں میلے کے شرکا پرتیزاب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں3 افراد زخمی ہوگئے۔تیزاب پھینکے جانے کے بعد ہجوم میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیزاب حملے میں 3 افراد معمولی زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سینٹ چارلس اسکوائر پر لوگ جمع تھے کہ ان پر تیزاب پھینکا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث شخص یا افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔اب تک 100 سے زائد افراد سے پولیس نے پوچھ گچھ کی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...