بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں مسافر ٹرین کی 5بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے

بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں مسافر ٹرین کی 5بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے

نئی دہلی(آن لائن) مغربی بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں مسافر ٹرین کی 5بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بھارتی ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ ممبئی سے متعلقہ ڈرونٹو ایکسپریس ٹرین کے ساتھ ضلع تھانے کے قریب پیش آیا جبکہ اس واقعہ کے نتیجے میں ٹرین کی انجن سمیت 5بوگیاں بٹڑی سے اتر گئیں تاہم کسی بھی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی جبکہ مقامی ٹی وی چینل سے جاری کردہ ویڈیو میں واقعہ کے بعد خوف زدہ مسافروں کو متاثرہ ٹرین سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لئے بجلی کی فراہمی کو فی الوقت منقطح کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ بھارت میں اس نوعیت کا یہ چوتھا واقع ہے۔

مزید : عالمی منظر