بھارت میں بولی جانے والی مزید 47 زبانیں دریافت

بھارت میں بولی جانے والی مزید 47 زبانیں دریافت

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں حال ہی میں کئے گئے ایک سروے میں مزید 47 زبانیں دریافت ہوئی ہیں۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھارت میں بولی جانے والی زبانوں کا سروے1903ء سے 1928ء کے دوران انڈین سول سروس کے افسر گریرسن نے کیا تھا جس میں یہاں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد 733 بتائی گئی تھی ۔بھارت کے زبان و تحقیق کے مرکز کے سربراہ ڈاکٹر جی این ڈیوی کی قیادت میں کئے جانے والے اس تازہ ترین سروے میں بھارت میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد 780 بتائی گئی ہے۔رپورٹ میں اس بات کا امکام ظاہر کیا گیا ہے کہ اب بھی زبانوں کا سروے مکمل نہیں اور ملک میں مزید ایک سو کے قریب زبانیں موجود ہیں۔ دہلی یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج میں انگریزی ادب کی پروفیسر ڈاکٹر وبھا سنگھ چوہان کا کہنا ہے کہ زبانوں کے نئے سروے کو آئندہ سال ساٹھ جلدوں میں شائع کیا جائے گا۔ سروے کے مطابق بھارت میں قدیم ترین زبان سنسکرت بولنے والوں کی تعداد دس ہزار رہ گئی ہے۔

سروے میں صرف زندہ زبانوں کو شمار کیا گیا ہے۔ اندازہ ہے کہ گذشتہ ایک صدی کے دوران بھارت میں ایک سو سے دو سو زبانیں معدوم ہو چکی ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...