گوام میں امریکا کو نشانہ بنانے کی دھمکی شمالی کوریا کی گیڈر بھبکی نہیں، روس

گوام میں امریکا کو نشانہ بنانے کی دھمکی شمالی کوریا کی گیڈر بھبکی نہیں، روس

ماسکو (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ گوام میں امریکا کو نشانہ بنانے کی دھمکی شمالی کوریا کی گیڈر بھبکی نہیں ہے۔ روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں عالمی امور کی کمیٹی کے چیئر مین کونسٹنٹین کوسچیوو نے شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ گوام میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی دھمکی شمالی کوریا کی گیڈر بھبکی نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے کیونکہ حالات نے امریکا اور شمالی کوریا کو ایک دوسرے کے مقابل لا کھڑا کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر