بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیاد ی وجہ مسئلہ کشمیر ہے میرواعظ

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیاد ی وجہ مسئلہ کشمیر ہے میرواعظ

سرینگر(آن لائن) حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے حاجن بانڈی پورہ میں مظفر احمد پر ے نامی نوجوان کے بہیمانہ قتل پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو تحریک پسندی کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقتول مظفر احمد پرے جو کئی دنوں سے لاپتہ تھا کہ لاش کا پراسرا حالت میں ملنے سے ایسا لگ رہا ہے کہ موصوف کو تحریک نوازی کے جرم میں قتل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں نہتے لوگوں کے قتل و غارت کا واقعات کا اصل مقصد یہاں کے عوام کی تحریک مزاحمت کو کمزور کرنا ہے اور اس کے لئے یہاں تعینات فورسز کو ئی بھی حربہ استعمال کرنے سے گریز نہیں کررہے ہیں انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیاں جاری سرحدی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیاں کشدگی اور مخاصمت کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے اور جب تک اس مسئلہ کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کیلئے سنجیدہ اور بامعنی کوششوں کا آغاز نہیں کیا جاتا اس خطے میں دائمی امن اور استحکام کیلئے راہیں ہموار نہیں ہوسکتیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی سرحدی کشیدگی کی وجہ سے آئے روز آر پار انسانی جانوں کا زیاں ہورہاہے جو کہ ہر لحاظ سے قابل تشویش ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں گزشتہ سات دہائیوں سے چلی آرہی کشیدگی کے اسباب بہت واضح اور عیاں ہیں اور اس پورے خطے میں بے چینی بے اطمینانی عدم وا ستحکام اور قتل و غارت اصل میں مسئلہ کشمیر کی دیں ہے تاہم اس مسئلہ کے حل کے حوالے سے حکومت پندوستان کا ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ سیاستکاری سے عبارت رویہ اس مسئلہ کے حل میں سب سے بڑی رکارٹ ہے ۔

مزید : عالمی منظر