افغان جنگ سے مزید دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے: اقوام متحدہ

افغان جنگ سے مزید دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگی صورت حال کے باعث رواں برس کے دوران اب تک 2 لاکھ 12 ہزار افراد کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے 34 میں سے 30 صوبوں میں جبری بے گھری دیکھی گئی ہے۔ زیادہ تر افغان شہریوں کو شمال اور شمال مشرق کے علاقوں سے نکالا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان کے تنازعے کے شکار علاقوں سے سن 2017 کے دوران عام لوگوں کی بے گھری کا تناسب 41 فیصد رہا۔ افغانستان کے جنوب اور جنوب مشرق سے 22 فیصد لوگوں کو بے گھری کا سامنا رہا۔ گزشتہ برس بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد چھ لاکھ سے زائد تھی۔

 

مزید : عالمی منظر