سپریم کورٹ یا ڈاکو ، ضمنی الیکشن فیصلہ کریگا عوام کس کیساتھ : عمران خان

سپریم کورٹ یا ڈاکو ، ضمنی الیکشن فیصلہ کریگا عوام کس کیساتھ : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب فیصلہ کریگا کہ قوم سپریم کورٹ یا قوم کے سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ کھڑی ہے ٗآصف زرداری کو کلین چٹ دینے پر قوم چیرمین نیب کو نہیں چھوڑیگی ٗ انصاف کے ادارے اگر بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑیں گے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ تحریک انصاف کے چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار طاقتور کا احتساب شروع ہوا اور یہی نیا پاکستان ہے انہوں نے کہاکہ لاہور میں فیصلہ کن الیکشن ہونے جا رہا ہے جو فیصلہ کریگا کہ قوم سپریم کورٹ کے ساتھ ہے یا ایک ڈاکو کے ساتھ ہے۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کو کلین چٹ دینے پر قوم چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑے گی، انصاف کے ادارے اگر بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑیں گے تو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 8 دن جیل میں گزارے ٗوہاں کوئی طاقتور، ڈاکو اور مجرم جیل میں نہیں ملا بلکہ وہاں سب غریب لوگ ملے لیکن مجھے قومی اسمبلی میں ڈاکو ملے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں پونے دو ارب روپے کی کرپشن کی گئی جس پر شہباز شریف کے خلاف نیب میں جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اب نیا پاکستان بن چکا ہے جس طرح کا کام پانامہ کیس کیلئے قائم جے آئی ٹی نے کیا ایسا کام یورپ کی جے آئی ٹی بھی نہیں کرسکتی۔ چکوال آمد پر کئے گئے شاندار استقبال پر عمران خان نے کارکنوں سے خطاب میں ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تھی عوام کی ریلی، کچھ دن پہلے سرکاری ریلی بھی ہوئی تھی، عوامی اور قیمے والے نان والی ریلی میں بہت فرق ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں پہلی بار طاقت ور کا احتساب ہوا ٗیہ ہے نیا پاکستان ٗپہلے صرف غریبوں کا احتساب ہوتا تھا۔خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ملک قرضوں کی وجہ سے مقروض ہوتا ہے ٗخواتین کو سمجھنا چاہئے کہ کرپشن ہے کیا؟ قرضے لینے والا ملک دنیا میں اپنی عزت کھو دیتا ہے، ٹرمپ جیسا بندہ قرض لینے والے ملک کوبرا بھلا کہتا ہے ٗپاکستان سے ہر سال دس ارب ڈالر چوری ہو کر بیرون ملک جاتے ہیں ٗجب ایک گھر میں چوری ہو جائے تو اس کا گزارہ کیسے ہو گا؟ یہی پاکستان کا حال ہے ٗملک کا پیسہ چوری ہو رہا ہے۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -