پی ٹی آئی کی منحرف رکن قرار

پی ٹی آئی کی منحرف رکن قرار

اسلام آباد(اے این این ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یکم اگست کو پارٹی کو خیرباد کہنے والی رکن عائشہ گلالئی کے نام خط لکھا ہے جس میں انہیں پارٹی کا منحرف رکن قرار دیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق پارٹی سے انحراف کے بعد عائشہ گلالئی پارٹی کی ذمہ داری نہیں رہیں،ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جارہا ہے جبکہ عمران خان نے فیصلے میں بطور پارٹی چیئرمین اختیارات کا استعمال کیا، گلالئی آئین کے آرٹیکل 63کے تحت پارٹی کی منحرف رکن قرار دی گئیں اور وہ معطلی کے بعد شو کاز نوٹس کا جواب دینے میں بھی ناکام رہیں۔

گلالئی منحرف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...