مردم شماری پر اعتراضات درست نہیں

مردم شماری پر اعتراضات درست نہیں
 مردم شماری پر اعتراضات درست نہیں

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہاہے کہ مردم شماری شفاف طریقے سے ہوئی ٗ اس حوالے سے اعتراضات درست نہیں ٗ ہم نے نہ ماضی میں مک مکا کیا تھا اور نہ ہی اب کریں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی فریضہ سمجھ کر چھٹی مردم شماری کروائی‘ مردم شماری میں صوبائی حکومتوں کے اپنے ادارے شامل رہے۔ اس طرح کی باتیں اداروں کے حوالے سے درست نہیں ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ چھٹی مردم شماری بڑے شفاف طریقہ سے ہوئی ہے‘ تمام اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ مردم شماری میں افواج پاکستان بھی شامل تھیں اعتراضات غیر مناسب ہیں جبکہ مردم شماری کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ اس حوالے سے اداروں پر بد اعتمادی ہوگی۔

عابد شیر علی

مزید : صفحہ اول