جسٹس کھوسہ کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی

جسٹس کھوسہ کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی
 جسٹس کھوسہ کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی

لاہور( جنرل رپورٹر) سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی دل کے عارضے کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی گئی۔آج بروز بدھ پی آئی سی سے گھر منتقل ہوجائیں گے۔منگل کے روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر ظہیر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ دل کے عارضے کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کے دل کے 2 وال بند تھے جس کے باعث انکی انجیوگرافی کی گئی اور انکی شریانوں کی بندش بھی انجیوپلاسٹی کی مدد سے کھولی گئی۔ڈاکٹر ظہیر نے مزید بتایا کہ آصف سعید کھوسہ کی شریانیں بند ہونے سے ہی ان کو دل کا دورہ پڑا تھا لیکن اب ان کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے اور آج بروز بدھ کو وہ اپنے گھر منتقل ہوجائیں گے ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...