الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کا معاملہ، پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت یا نہیں، فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کا معاملہ، پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت یا ...

اسلام آباد(اے این این ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ انور منصور عدالت میں پیش ہوئے اورموقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی جماعت کے فنڈز کی دستاویزات دوسری پارٹی کو دینے کا حکم جاری نہیں کرسکتا کیونکہ الیکشن ناہی عدالت ہے اور ناہی ٹریبونل، الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کررہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے مخالف اکبر ایس بابر کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست پر 14جولائی کو نوٹس جاری کیا اور ہائی کورٹ نے ایسی ہی درخواست پر 25 اکتوبر کیلئے نوٹس بھی جاری کررکھا ہے جبکہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی حکم امتناعی کی درخواست مسترد کرچکا ہے۔عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اگر درخواست قابل سماعت ہوئی تو اس معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ یہ کیس بینچ سنے یا ڈویژن بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

فیصلہ محفوظ

مزید : صفحہ اول